اغراض و مقاصد

• ایکٹ کے احکامات اور ان کے تحت وضع کردہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں پاکستانی زبانوں اور ادب کے فروغ اور ملک میں اہل قلم کی
برادری کی فلاح و بہبود کے لیے تمام حکومتی نظام ہائے کار کی نگرانی اور انھیں مربوط کرے گی۔
• پاکستانی زبانوں اور ادب کے فروغ اور ملک میںاہل قلم کی برادری کی فلاح و بہبود سے متعلقہ پالیسی پر وفاقی حکومت کو مشاورت فراہم کرے گی۔
• زبان و ادب کے شعبے میں تحقیقاتی منصوبوں کے لیے ترجیحات کا تعین کرے گی اور ان منصوبوں پر کام شروع کرے گی۔
• ادب اور ادبی سرگرمیوں سے وابستہ مختلف ادبی اداروں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور ان کے نئے منصوبوں کی چھان پھٹک اور ان
کا تجزیہ کرے گی اور ان کے لیے مالی امداد فراہم کرے گی۔
• ملک کے مختلف خطوں کے لوگوں میں اعلی تریک جہتی اور فکری مفاہمت کے فروغ کے لیے قومی اور علاقائی زبانوں سے منتخب ادب پاروں کا
ترجمہ اور ان کا بین للسانی ترجمہ کرانے کے لیے ایک بیت الترجمہ قائم کرے گی۔
• قومی اور علاقائی زبانوں میں حوالہ جاتی معیاری کتابوں جیسے لغات، قاموسوں وغیرہ کی تیاری کے عمل کو فروغ دے گی اور اس کی نگرانی کرے گی۔
• ایک لسانیاتی تجربہ گاہ، ایک لسانیاتی کتب خانہ اور مرکز دستاویزات قائم کرے گی تاکہ نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ قومی اور علاقائی زبانوں پر
ہونے والے کام میں سہولت پیدا ہو۔
• نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ قومی اور علاقائی زبانوں میں تخلیقی تحریروں کے فروغ کے لیے موزوں اقدامات کرے گی یا ان سے متعلق
سفارشات دے گی۔
• پاکستانی ادب سے غیر ملکی قارئین کومتعارف کرنے کے لیے موزوں اقدامات کرے گی یا ان سے متعلق سفارشات دے گی۔
• اردو، انگریزی اور دیگر پاکستانی زبانوں میں ادبی رسالے شائع کرے گی۔
• زبان و ادب سے متعلقہ تمام امور کے لیے مشیروں کی ایک مستند مجلس مہیا کرے گی۔
• مختلف ادبی انعامات اور اعزازات کے لیے مستحقین کو نامزد کرے گی یا ان سے متعلق سفارشات دے گی۔
• زبان و ادب سے متعلق بین الاقوامی اجتماعات میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کرے گی یا اس سے متعلق اُسے سفارشات دے گی۔
• پاکستان زبانوں اور ادب کے لیے ممتاز اہل قلم کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف کرے گی اور ان کی قومی اہمیت کی تحقیقی تحریروں کی اشاعت کا
بندوبست کرے گی۔
• حاجت مند اہل قلم کی مالی مدد کرے گی اور اہل قلم کے مفادات کی نگہداشت کرے گی۔
• ادبی تحریروں کی طباعت و اشاعت میں معاونت کرے گی۔
•ملک میں طباعت و اشاعت کی صنعت کی ترویج کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔
•مختلف اسامیاں پیدا کرے گی اور ان کے لیے ایسی شرائط و ضوابط کے تحت افراد کا تعین کرے گی جو ضوابط کے ذریعے مقررکردہ ہوں۔
•اکادمی کی مالیات، حسابی کھاتا جات اور سرمایہ کاری کی نگرانی کرے گی اور اس سے متعلقہ قواعد وضع کرے گی۔
•استعداد کار میں اضافے اور معلومات کے تبادلے کے لیے دوسرے ملکوں میں ہم منصب اداروں سے رابطہ کاری اور ان سے معاملات طے
کرے گی۔
•اپنے افسروں اور عملے کی اہلیتوں میں بہتری کے لیے کام کرے گی۔
•اپنے اثاثہ جات کے بہترین استعمال کے مقصد سے کام اور سرگرمیاں کرے گی جو یہ موزوں سمجھے۔
•متعلقہ وزارت کے ذریعے زبانوں اور ادب پر غیر ملکی تیکنیکی معاونت والے منصوبوں کے نفاذ میں تعاون کرے گی۔
•معاہدے کرے گی، ان کے مطابق عمل پیرا ہو گی، انھیں بدلے گی یا ان کی تنسیخ کرے گی۔ اور
• پاکستانی زبانوں اور ادب کی ترویج اور ملک میں اہل قلم برادری کی فلاح و بہبود سے متعلق مجلس یا وفاقی حکومت کی طرف سے تفویض کردہ کوئی
بھی کام یا سرگرمی سرانجام دے گی۔