کمال فن ایوارڈ

سال 1997سے اکادمی ادبیات پاکستان نے ملک کی نامور ادبی شخصیات کو ادب کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ’’کمال فن ایوارڈ‘‘دینے کا سلسلہ شروع کیاتھا۔اس سلسلے کا پہلا انعام1997ء میں احمد ندیم قاسمی کو دیا گیاتھا۔1998کے لیے جناب انتظار حسین، 1999کے لیے جناب مشتاق احمد یوسفی،2000کے لیے جناب احمد فراز،2001کے لیے جناب شوکت صدیقی،2002کے لیے جناب منیرنیازی، 2003ء کے لئے محترمہ ادا جعفری،2004ء کے لیے جناب سوبھوگیان چندانی، 2005ء کے لیے ڈاکٹر نبی بخش خاں بلوچ، 2006کے لئے جناب جمیل الدین عالی، 2007ء کے لیے جناب محمد اجمل خان خٹک، 2008ء کے لیے جناب عبداللہ جان جمالدینی، 2009ء کے لیے جناب محمد لطف اللہ خاں،2010ء کے لئے محترمہ بانوقدسیہ 2011ء کے لیے جناب محمد ابراہیم جویو ،2012کے لیے جناب عبداللہ حسین، 2013کے لیے جناب افضل احسن رندھاوا ، 2014کے لیےمحترمہ فہمیدہ ریاض ، 2015 کے لیے محترمہ کشور ناہید 2016 کے لیے جناب امر جلیل ،2017 کے لیے ڈاکٹر جمیل جالبی اور 2018 کے لیےجناب منیر احمد بادینی کو اس اعزاز کا مستحق قرار دیا جاچکاہے۔ اس انعام کی رقم مبلغ 1000000/-(دس لاکھ روپے ) ہے