اسلام آباد(پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا تیسواں اجلاس شہزاد درانی، جوائنٹ سیکرٹری ثقافت ڈویژن،کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے نمائندوں نے شرکت کی۔شہزاد درانی، جوائنٹ سیکرٹری ثقافت ڈویژن،نے تمام ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزارت خزانہ، وزارت قومی ورثہ وثقافت ڈویژن ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اجلاس میںموجود تمام ممبران نے 2نکاتی ایجنڈے پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اکادمی ادبیات پاکستان میں چیئرمین کی عدم تعنیاتی کی صورت میں اکادمی کے ملازمین و دیگر انتظامی معاملات کو بھی زیر بحث لایا گیا اور تمام ممبران نے متفقہ رائے سے اس ضمن میں ضروری اقدامات اٹھانے سے متعلق فیصلے کیے۔ اجلاس میں شہزاد درانی، جوائنٹ سیکرٹری ثقافت ڈویژن، صحبت علی تالپور،جوائنٹ سیکرٹری ؍فنانشل ایڈوائزر، وزارت خزانہ ،حارث خلیق (اسلام آباد)، احمد عطا اللہ (کشمیر)، خالد مسعود(ملتان)،نذیر حسین، نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، اسلام آباد،،ڈاکٹر اباسین یوسفزئی (پشاور)،ڈاکٹر شیر محمدمہرانی(کراچی)،پروفیسر ڈاکٹر زینت ثنا بلوچ(کوئٹہ) ، ڈاکٹر عبد اللہ جان عابد(اسلام آباد)،حسام حر(اسلام آباد) اورسیدہ شفق ہاشمی ، ڈائریکٹر جنرل ، اکادمی ادبیات پاکستان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر سفیر اعوان(اسلام آباد)، ڈاکٹر عبد الخالق(گلگت)،قاسم نسیم(گلگت)، جاوید حسن چانڈیو(پنجاب)نے آن لائن شرکت کی۔