اسلام ا ٓباد(پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام بسلسلہ ڈائمنڈ جوبلی پاکستان میں اردو ادب کے انتخاب کی اشاعت کامنصوبہ جاری کیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت درج ذیل کتب ’’پاکستان میں اردو ناول 1947تاحال‘‘ ، انتخاب و تجزیہ رفاقت حیات، ’’پاکستان میں اردو افسانہ 1947 تا حال‘‘ از ڈاکٹر مرزا حامد بیگ ، ’’پاکستان میں اردو غزل (تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ)‘‘ (حصہ اول و دوئم )از خاور اعجاز اور’’پاکستان میں اردو نثری نظم1947 تا حال‘‘ تحقیق و ترتیب و تجزیہ انعام ندیم شائع ہو گئی ہیں۔ان کتابوں میں گزشتہ 75برسوں میں منظر عام پر آنے والے اہم تخلیق کاروں کے نمونے اور اُن کا تعارف بھی شامل کیا گیا ہے۔ انتخاب کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہےاور دیگر اصناف ادب پر بھی کتابیں مرتب کی جارہی ہیں۔ امید ہے کہ اکادمی کے تحت شائع ہونے والی کتب محققین اور عام قارئین کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔