اسلام ا ٓباد(پ۔ر) اکادمی ادبیات پاکستان اور فونکس پبلشنگ اینڈ میڈیا گروپ(PPMG)، چائنہ کے مابین پاکستان اور چین کے کلاسیکی اور جدید ادب کے تراجم کے منصوبے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت دونوں ممالک کے ادب کی 100کتابیں اردواور چینی زبانوں میں ترجمہ کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں اولین دو کتابیں ’’افشائے راز‘‘(ناول) مترجم محمد عاصم بٹ اور ’’میں ہوا مولان ہوں‘‘ مترجم مجدد الارض چینی زبان سے اردو میں ترجمہ ہو کر شائع ہو گئی ہیں۔اس سلسلہ کی دیگر کتابوں پر کام جاری ہے ۔اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے یہ کسی بھی ملک کے ساتھ شروع کیا جانے والاسب سے بڑا اشاعتی منصوبہ ہے۔امید ہے کہ اکادمی کے تحت شائع ہونے والی یہ کتب محققین اور عام قارئین کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔