اسلام ا ٓباد(پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام پاکستانی زبانوں کے ادب کی تاریخ کے اشاعتی منصوبے کا اجراہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں اب تک درج ذیل کتب شائع ہو چکی ہیں۔ "پوٹھوہاری ادب کی تاریخ" از شیراز طاہر، "اردو ادب کی تاریخ"ازڈاکٹر غفور شاہ قاسم، "سرائیکی ادب کی تاریخ" از ڈاکٹر حمید الفت ملغانی، "سندھی ادب کی تاریخ" از ابراہیم کھوکھر، "بلوچی اد ب کی تاریخ" ازپناہ بلوچ، "براہوی ادب کی تاریخ" از عارف ضیا، "پشتو ادب کی تاریخ" ازڈاکٹر حنیف خلیل شامل ہیں۔یہ سلسلہ ٔ اشاعت ڈائریکٹر ؍چیف ایڈیٹر محمد عاصم بٹ کی زیر نگرانی جاری ہے اور وہ اس سلسلہ کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں۔ پاکستانی زبانوں کے ادب پر کتب کی اشاعت کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور پنجابی، انگریزی، کشمیری اور بلتی زبانوں کے ادب پر کتب جلد ہی طبع ہو جائیں گی۔ ان کتب میں 1947سے اب تک پاکستانی زبانوں کے ادب میں مختلف اصناف میں ہونے والی پیش رفت کی روداد ، اہم کتابوں اور نمایاں اہل قلم کے تذکرے شامل ہیں۔ امید ہے کہ اکادمی کے تحت شائع ہونے والی کتب محققین اور عام قارئین کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔ یہ تمام کتب اکادمی کی ویب سائیٹwww.pal.gov.pkپر ملاحظہ کی جاسکتیں ہیں۔