کرونا سے کیا ڈرنا

(اسلم گورداسپوری)

یہ کیا مرض ہے کہ جس کے ڈر سے
تمام دنیا لرز رہی ہے
یہ کیا وبا ہے کہ جس کے آگے
ہر ایک کا سر جھکا ہوا ہے

وہ آسمانوں پے جانے والے
وہ چاند سے مٹی لانے والے
کہ سب پہ اتنا ہے خوف طاری
ہر ایک گھر میں چھپا ہوا ہے

یہ سارے مذہب یہ سارے ایٹم
بس اک کرونا کی مار نکلے
اب ایسے عالم میں دیکھ لیں سب
کہ چین کیسے ڈٹا ہوا ہے ۔۔۔۔

Comments are closed.