بڑی وبأ ہے کورونا تواس سے ڈرنا ہے

(سَیّد مُنَّور علّی وفا)

بڑی وبأ ہے کورونا تواس سے ڈرنا ہے
ہاں اس سےلڑنا نہیں صرف توبہ کرنا ہے

فقط خدا کی رضا سے یہ جان چھوڑے گا
ورلڈ ہیلتھہ والوں کا ہرایک دعوه توڑے گا
یہ ربّ ہی جانے کے کب ، کیا و کیسے کرنا ہے
ہاں اس سےلڑنا نہیں صرف توبہ کرنا ہے

اُلٹ رہی ہیں تم ہی پر تمهاری تدبیریں
وہ جانتا کہ جس نے لکھی ہیں تقدیریں
کسے ہے جینا یہاں اور کس کو مرنا ہے
ہاں اس سےلڑنا نہیں صرف توبہ کرنا ہے

وفاؔ یہ اہلِ خرد کیوں حواس کھوتے ہیں
ہراک کے فیصلے تو آسماں پہ ہوتے ہیں
کرو ضرور ہرکوشش کہ یہ بھی کرنا ہے
ہاں اس سےلڑنا نہیں صرف توبہ کرنا ہے

Comments are closed.