مِرے احباب مجھ سے پوچھتے ہیں

(نصرت یاب خان نصرت)

مِرے احباب مجھ سے پوچھتے ہیں
ہمارے درمیاں کیوں فاصلے ہیں
انہیں کہتا ہوں میں او بندہ پرور
کرونا سے حفاظت کے لئے ہیں
خدا کے واسطے مائنڈ نہ کیجے
ہمارے ہی تو اس میں فائدے ہیں
فقط کچھ دن کی ہے یہ آزمائش
گلے تو ہم ہمیشہ ہی ملے ہیں
خدارا احتیاطاً گھر میں رہئے
گزارش ہم یہ سب سے کر رہے ہیں
جنہوں نے کی دوا بھی اور دعا بھی
وہی نصرتؔؔ کرونا سے بچے ہیں

Comments are closed.