کرونے کا شرطیہ حکیمانہ علاج

(ڈاکٹر عزیز فیصل)

مزاح رنگ میں طنزیہ نظم ان لوگوں کے خلاف جو کرونا کے خلاف جعلی نسخے دھڑا دھڑ شیئر کر رہے ہیں

—————————————
نظم:: کرونے کا شرطیہ حکیمانہ علاج

فقط تین تولے

اگر گل بنفشہ کے لے کر

کسی تازہ پیپسی کے آدھے لٹر میں بھگو کر

اندھیری جگہ پر

ادق نیلے تھوتھے سے اچھی طرح دھو کے سجنوووو

چمکتی ہوئی دھوپ میں تم سکھا لو

اور اس کا فقط

ڈیڑھ تولے کچومر بنا لو

چھٹانکی سے کم لے کے تخم ملنگا کو

ماشے سے زیادہ کے تخم دھتورہ میں باہم ملا کر

اگر گل بنفشہ کے تیار کردہ کچومر میں ڈالو

اسے بند کر لو

فقط اک بدھارا کے دس انچ لمبے سے پتے میں فورا

اور اس پوٹلی کو کہیں پر بھی گھر میں رکھا لو

مرا یہ ہے دعوی کہ پھر ایسے گھر میں

کرونے کو آنے کی ہمت نہ ہوگی

Comments are closed.