آؤ ایک پیغام لکھیں

(ڈاکٹر سَیّد حَمّاد علّی شہالی)

آؤ ایک پیغام لکھیں

خوف کے نام لکھیں

کریں سب احتیاطیں

وبأ کی شام لکھیں

مایوسی کُفر جانیں

اُمید انعام لکھیں

مشکلیں وہ ٹالے گا

اُسکو سب پیام لکھیں

بد کو بدی بولیں

نیکی، نیک نام لکھیں

چُن لیں سب خارِچمن

فضأِ خِزاں، حرام لکھیں

موت منزل ہے آخر

زیست ہر گام لکھیں

سبھی کو دوست جانیں

کوئی نہ دُشنام لکھیں

کہیں ایسی کہانی بھی

جس کا نہ انجام لکھیں

قوم کا غم ہے شہالیؔ کو

نہیں ہے شہرتِ دوام لکھیں

Comments are closed.