کرونا سے نہیں ڈرنا۔کرونا سے نہیں ڈرنا

(سلطان ضیغم جعفری)

کرونا سے نہیں ڈرنا۔کرونا سے نہیں ڈرنا
کریں عہدِ وفا ہم سے۔ نہیں اس خوف سے مرنا
ہمیں فوجی جواں بن کر۔ہے اب اس مرض سے لڑنا

مرے بچے مرے پیارے۔ سنیں اعلان یہ سارے
جو پل پل ہاتھ دھوتا ہے۔ کہاں بیمار ہوتا ہے
سمجھداری سے ہم سب کو ۔ہے اِسکا سامنا کرنا

ہیں جب تک ڈاکٹر زندہ۔ رہے گا ملک پائندہ
سلامت اِن سب کی عظمت کو۔ کھڑے ہیں جو حفاظت کو
قدم اِن سے ملا کر ہی۔ ہے بس آگے ہمیں بڑھنا

Comments are closed.