اے خدا کرتے ہیں رو رو کے دُعا

(جان کاشمیری)

اے خدا کرتے ہیں رو رو کے دُعا
ہم کو نادیدہ مصیبت سے بچا
اے خدا، جانِ عطا
روح زخمی ہے بدن زخمی ہے
زندگانی کا چلن زخمی ہے
ہم گنہگار، معافی ہو عطا
اے خدا کرتے ہیں رو رو کے دُعا
ہم کو نادیدہ مصیبت سے بچا
اے خدا، جانِ عطا
حادثے موت فشاں ہونے لگے
لوگ عبرت کا نشاں ہونے لگے
بخش دے، بخش دے ہر ایک خطا
اے خدا کرتے ہیں رو رو کے دُعا
ہم کو نادیدہ مصیبت سے بچا
اے خدا، جانِ عطا
غیر کیا، دوست بھی منہ موڑ گیے
خوں کے رشتے بھی سبھی چھوڑ گیے
کوئی غمخوار نہیں، تیرے سوا
اے خدا کرتے ہیں رو رو کے دُعا
ہم کو نادیدہ مصیبت سے بچا
اے خدا، جانِ عطا
اتنا انسان ہُوا ہے کم تر
سوگ بھی کر نہیں سکتے مِل کر
ارضِ جنت کو جہنم نہ بنا
اے خدا کرتے ہیں رو رو کے دُعا
ہم کو نادیدہ مصیبت سے بچا
اے خدا، جانِ عطا
ایک لمحہ بھی اکڑ سکتا نہیں
اِس بلا سے کوئی لڑ سکتا نہیں
اپنی رحمت سے اِسے مار بھگا
اے خدا کرتے ہیں رو رو کے دُعا
ہم کو نادیدہ مصیبت سے بچا
اے خدا، جانِ عطا
ہم ترے، پاک وطن تیرا ہے
واسطہ ذاتِ محمدؐ کا ہے
ختم کر، جلد کرونا کی وبا
اے خدا کرتے ہیں رو رو کے دُعا
ہم کو نادیدہ مصیبت سے بچا
اے خدا، جانِ عطا

Comments are closed.