وقتِ دُعا ہے آؤ سب مِل کر دُعا کریں

(سَیَّد مُنَّورعلی وفا)

وقتِ دُعا ہے آؤ سب مِل کر دُعا کریں
سب وقف اپنا وقت براۓ خُدا کریں

دنیا کی لذّتوں میں کھوۓ ہوۓ تھے ہم
اپنے خُدا کو بھول کے سوۓ تھے ہم
ہر اک گناہ کو خود میں سَموۓ تھے ہم
لازم ہے دل کو اپنے خدا آشنا کریں
وقتِ دُعا ہے آؤ سب مِل کر دُعا کریں

احساس کی رِدا کو ہر اک دل پہ ڈال دیں
خوفِ خُدا کو دل میں رکھیں، ڈر نکال دیں
بس اک خلوص دل میں رہے چَھل نکال دیں
قائم خلوص و امن کی ایسی فضأ کریں
وقتِ دُعا ہے آؤ سب مِل کر دُعا کریں

اپنی ندامتوں پہ سب آنسو بہائنگے
ناراض ربّ کو اے وفاؔ رو کر مناٸیں گے
ہم واسطہ نبیؐ کا لب پہ سجاٸنگے
آؤ صلواة ِتوبہ مِل کر ادا کریں
وقتِ دُعا ہے آؤ سب مِل کر دُعا کریں

Comments are closed.