دعا کے ہاتھ

(خرم جمیل)
دعا کے ہاتھ ہوتے ہیں
دعائیں رنگ لاتی ہیں

دعا دل سے گزرتے حرف
کی صورت سوالی کو
بڑی تسکین دیتی ہے
سوالی بھول جاتا ہے
سوالوں میں چھپے
سب غم
دعائیں رنگ لاتی ہیں
دعا کے ہاتھ ہوتے ہیں
۔

وبا کے دور میں
کچھ دیر ہی رہنا پڑے
گھر میں تو جبراً
روک لینا خواہشِ آوارگی لوگو
دلوں میں بسنے والے ہو
گھروں کو لوٹ جاؤ تم
کہ رستہ صاف ہو جائے
وبا کو راستہ واپس
نکلنے کا ملے گا سو
ہمارے دیس سے
الٹے قدم کو لوٹ جائے گی
دعا درویش کی
ایسے یقیناً بر ہی آئے گی
دعا کے ہاتھ ہوتے ہیں
دعائیں رنگ لاتی ہیں

Comments are closed.