اے سادہ لوح انسانو

(راشدہ بھٹہ)

زیست

اے سادہ لوح انسانو
آٶ ردٍ بلا کریں
اک سانس شکن داٸرہ
مل کے اس کو فنا کریں
جب تک وبا ٹلے نہیں
اک دوسرے سے نہ ملا کریں
چین کی طرح ہم بھی
کرونا کو فنا کریں
کہ
عظیم دوست چین نے
ووہان سوہان روح کی
کرونا زدہ سڑکوں پہ
خوف کی بکھری گرد کو
کروناٸ خزاں کے درد کو
ذرا سی احتیاط سے
ارادوں کے ثبات سے
قرنطینہ کے رواج سے
زیست کو بچا لیا
بہار کو بلا لیا
قوم اور قومیت کا
مفہوم بھی سکھادیا
اب ووہان سوہان روح نہیں
ووہان زیست سامان ہے
پاک سر زمین اور چین کے
ترانوں کا جہان ہے

اے عظیم وطن پاکستان
تجھ پہ اس مشکل گھڑی
جو سایہ مہربان ہیں
ساٸبان ہیں
شیر دل ڈی جی خان اور
زندہ دلان ملتان ہیں
جو اب سوہان روح نہیں
زیست کا ساما ن ہیں

سلام سلام سلام
خیبر پنجاب
سندھ بلوچستان
سلام پاک فوج اور
پولیس کے جوان

سلام اے بہادر ڈاکٹرز
ہو اللہ کی امان

سلام اے ووہان
سلام اے پاکستان

Comments are closed.