روز و شب بر سر پیکار

(ڈاکٹرمحمّد اِقبال صمصامؔ)

روز و شب بر سر پیکار
فوج ہماری ہے بیدار

وقت کڑا جب آتا ہے
رہتی ہے ہر پل تیّار

ہے پولیس وطن کی بھی
سب لوگوں کی خدمت گار

سب دکتور اثاثہ ہیں
نرسیں ہیں پُھولوں کا ہار

طبّی عملہ بھی سارا
حرکت میں ہے سب سرکار

مایہ ہیں یہ ملّت کا
یہ سب ہیں سب کے دلدار

تابندہ آباد رہیں
پاک وطن کے یہ جیدار

کورونا جلدی سے بھاگ
ورنہ خُوب پڑے گی مار

ان کو کر صمصامؔ سلام
یہ تو ہیں سب کے غم خوار

Comments are closed.