ابھی تم سے مزید گفتگو مقصود ہے

(نصیر بلوچ)

اجیں کجھ ہور وی کہنائے
موبائل بند نہ کر لئیں
کرونے تو بچن دے لئی
جراکوں گل کرنی اے
توں میری کال نہ کٹیں
ایہہ مشکل حل کرنی اے
اجیں کجھ ہوروی کہنائے
موبائل بند نہ کر لئیں
توں پہلی کال تے مینوں
کسے وعدے پرانے دا
بہانہ ڈھونڈ کے آکھیں
تو ہرجائی زمانے دا
اجیں کجھ ہور وی کہنائے
موبائل بند نہ کر لئیں
بہانہ کرکے ٹر پئیں توں
دھیانے لان لئی دل نوں
میں جُٹ جاساں مناون لئی
ترے پرچان لئی دل نوں
اجیں کجھ ہور وی کہنائے
موبائل بند نہ کر لئیں
میں ہاں مجبوریاں بدھا
اڈیکاں روڑھ نہ چھڈیں
سمے دے کوجھ توں ڈر کے
مرا دل توڑ نہ چھڈیں
اجیں کجھ ہور وی کہنائے
موبائل بند نہ کر لئیں
ایہہ پنچھی بند پنجرے وچ
سدا لئی انج نہیں رہنا
ایہہ ویلے دی ضرورت اے
مرے تے رنج نئیں رہنا
اجیں کجھ ہور وی کہنائے
موبائل بند نہ کر لئیں
گلابی چوڑیاں منگیں
تے کالا سوٹ مخمل دا
بہانے دا بہانہ اے
نبھانہ اے گھڑی پل دا
اجیں کجھ ہور وی کہنائے
موبائل بند نہ کر لئیں
توں پچھیں اوہ ملاقاتاں
تےاوہ سئیاں کدے گئیاں
میں کہہ دیساں تری قسمے
جدوں رُتاں پرت پئیاں
اجیں کجھ ہور وی کہنائے
موبائل بند نہ کر لئیں
اساں بازار نہیں جانا
اساں بیمارنہیں بننا
کسے سجن دی گردن لئی
مڑی تلوار نئیں بننا
اجیں کجھ ہور وی کہنائے
موبائل بند نہ کر لئیں
سماں کوجھا ٹپاون لئی
ایہہ کالاں تے بہانہ اے
گھراں وچ بیلیارہ کے
بُراویلا ٹپانااے
اجیں کجھ ہور وی کہنائے
موبائل بند نہ کرلئیں
میں تینوں کال کرکے چت
دھیانے لالیاکرساں
میں راتیں آس دی کدھ تے
کوئی ڈیوابالیا کرساں
اجیں کجھ ہور وی کہنائے
موبائل بندنہ کرلئیں
میں کل وی کال کرنی اے
صفائی دا وی کہنائے
اجیں وتھاں مکاون لئی
اجیں کجھ دور رہنائے
اجیں کجھ ہور وی کہنائے
موبائل بند نہ کر لئیں.

—————–
تر جمہ.
ابھی تم سے مزید گفتگو مقصود ہے
اپنا فون بند مت کرنا
بند نمبر. 1 کرونا کی وبا سے بچنے کیلیے تم سے مشورہ کرنا ہے
میری بات کو درمیان سے قطع مت کرنا اور میری پوری بات سننا
ہمیں اس اذیت سے چھٹکارے کا کوئی حل ڈھونڈنا ہے
ابھی تم سے مزید گفتگو مقصود ہے
فون بند مت کرنا
.2. جب می تمہیں کال کروں تو تم فون اٹھاتے ہی طعنہ و تشنیع کاسلسلہ شروع کردینا اور یہ بھی کہنا کہ تم بہت ہرجائی ہو
یہ محض ایک بہانہ ہوگا. رنجش نہیں
ابھی تم سے مزید گفتگو مقصود ہے
ابھی فون بند مت کرنا
3.بس اپنے دل کی توجہ کسی اور جانب مبذول کرنے کیلیے کوئی جھوٹا سچا بہانہ بنا کر
تم مجھ سے ترش لہجے میں بات کرنا اور میں اسی بہانے سے تمہیں منانے کیلیے منت سماجت کرکے منانے کی کوشش کروں گا تاکہ تمہارا دل مطمئن ہوجائے
ابھی تم سے مزید گفتگو مقصود ہے
ابھی فون بند مت کرنا
4.مجھے مجبوریوں نے چہارجانب سے گھیر رکھا ہے مجھے مجبورولاچارسمجھ کرنظراندا مت کردینا اورمیرےصدیوں کے انتظار کودریا برد مت کرنا
ابھی تم سے مزید گفتگو مقصود ہے
ابھی کال مت کاٹنا
5.اس آزاد پرندے کی قید دائمی نہیں ہے یہ عارضی پابندی اوربندش وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا مجھ کشیدہ کشیدہ اور ناراض مت ہونا
ابھی تم سے مزید گفتگو مقصود ہے
ابھی کال مت کاٹنا
6.تم مجھ سے گلابی چوڑیوں اور مخمل کے سوٹ کا تقاضہ کرنااس طلب واستفسار میں کچھ اور وقت کٹ جائے گا
ابھی تم سے مزید گفتگو مقصود ہے
لہذا ابھی کال مت کاٹنا
7.تم مجھ سے ماضی کی خوبصورت ملاقاتوں کے بارے میں پوچھنا اور مصر ہونا کہ وہ خوبصورت لمحات پر مشتمل گھڑیاں وہ حسین رتیں اور وہ سہیلیاں کہاں گئیں اور میں تیری قسم کھا کر تجھے یقین دلاؤں گاکہ اچھا اورخوشگواروقت دوبارہ لوٹ آئے گا
ابھی تم سے مزید گفتگو مقصود ہے لہذا ابھی کال مت کاٹنا
8.اب ہمیں بازار میں کھلے عام نہیں جانا ہےاور اس موذی وبا کو اپنے گلے نہیں ڈالنا ہے ہمیں خود بھی اس وبا سے بچنا ہے اور دوسروں کی گردنوں کو بھی اس تیغِ خمدار سے بچانا ہے
ابھی تم سے مزید گفتگو مقصود ہے لہذا ابھی کال مت کاٹنا
9.یہ جو میں تجھ سے کال کرنے اور جواباً بات کرنے کی ضد کررہا ہوں میرے دوست یہ فقط گھر پہ رہ کر کڑاوقت کاٹنے کا ایک جوبصورت سا بہانہ ہے
ابھی تم سے مزید گفتگو مقصود ہے لہذا ابھی کال مت کاٹنا
10.یہ جو ہمارا ٹیلی فونک رابطہ ہے درحقیقت اپنا دھیان بانٹنے کی ایک کامیاب کوشش ہے محض اس لئے کہ میں دلوں میں کے اندر امید کو قطعاً مرنے نہیں دینا اور سیاہ وتاریک رات میں روشنی کی ایک جوت جگائے رکھنی ہے
ابھی تم سے مزید گفتگو مقصود ہے لہذا ابھی کال مت کاٹنا
11.میں تمہیں کل بھی کال کرونگا اور تمہیں صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں بتاؤ گا عہدِ وجود میں یہ دوری ہی ہماری قربتوں کا وسیلہ ہیں اور یہ فقط کچھ دنوں کے لیے ہے
ابھی تم سے مزید گفتگو مقصود ہے لہذا ابھی کال مت کاٹنا.

Comments are closed.