دعا

(احمد مسعود قریشی)

خدا رحمت کی ہم کو تو گھٹا دے

ہمیں آفات سے ساری بچا دے

مریضوں کی جو خدمت کر رہے ہیں

مرے رب تو بہت ان کو صلہ دے

وہی رونق جہاں میں پھر سے چاہوں

خدایا تو کرونا کو مٹا دے

مقید کر لیا ہے گھر میں خود کو

ہمیں جینے کی تو اچھی فضا دے

تری خلقت ہیں ہم بندے ترے ہیں

تو سب بیماروں کو کامل شفا دے

ابھی مایوس بیٹھے ہیں یہاں پر

خبر اچھی سبھی کو تو سنا دے

Comments are closed.