ڈاکٹر اوسامہ ریاض شھید

(ڈاکٹر شاھدہ سردار)

قومی ہیرو
پر لکھی گئی میری ایک نظم

ظلمت وقت پہ رحمت کی کرن بن کے چلا….
جان دے کر تو شہادت کی کرن بن کے چلا…..

اے مسیحا تیرے اِس جذبہ ھمت کو سلام….
عزم ایسا کہ شجاعت کی کرن بن کے چلا……

جان بچاتے ھوئے خود جان گنوائی تو نے…..
تو ہر اک دل میں محبت کی کرن بن کے چلا…….

فخر ھے تجھ پہ کہ شامل تو شہیدوں میں ھوا….
دَہر میں عزت و عظمت کی کرن بن کے چلا…..

ایسے اعزاز سے اللہ نے نوازا تجھ کو…….
اُس ُکی نظروں کی عنایت کی کرن بن کے چلا…..

پیکرِ مہر و وفا میرِ کاروان ِ وفا ………………
عزم کی راہ میں صداقت کی کرن بن کے چلا……

ھم نے تاریخ کے اوراق پہ دیکھا یہ جمال……
نام تیرا جو سعادت کی کرن بن لے چلا…….

Comments are closed.