یہ کرونا کیسا کرونا ہے

(راجہ قیصر مجاہد ایڈووکیٹ)

یہ کرونا کیسا کرونا ہے
یہ موت کا ایک بچھونا ہے

یہ دنیا میری ہستی ہے
میں اس بستی میں رہتا ہوں

گر عزم ہمارا پختہ ہو
تو کرونا کو ہم رام کریں

اس مشکل وقت میں یاد کریں
کمزوروں کو لا چاروں کو

جب کوئی ہم کو پکارے گا
لبیک کہیں گے دل سے سدا

یہ وقت ہے بس قربانی کا
وحدت اور بھائی چارے کا

اک ایک مسیحا کو دل سے
ہم حرفِ عقیدت پیش کریں

جو اپنی جان پہ کھیلتے ہیں
بیماری سے لڑنے کی خاطر

یہ کرونا کیسا کرونا ہے
یہ موت کا ایک بچھونا ہے

گر ہم نے اس سے بچنا ہے
تو پھر محتاط ہی رہنا ہے

Comments are closed.