قرنطینی باورچی خانہ

(ماجد حسن)

آلو پکائیے کبھی بھنڈی پکائیے
جب گھر میں بیٹھنا ہے تو کچھ بھی پکائیے

چاول کھلے کھلے سے ہوں خوشبو بہم رہے
لیکن نہ اختلاط کی کھچڑی پکائیے

آدھی جلی ہوئی ہے تو آدھی پکی نہیں
ایسے نہ احتساب کی روٹی پکائیے

بچوں سے لاڈ پیار کا موقعہ نکالیے
ابو پکائیے کبھی امی پکائیے

لازم نہیں ہے جوش کے انڈے ابالیے
جتنا ہو احتیاط کی مرغی پکائیے

دالیں ہیں لوبیا ہے چنے ہیں مسر بھی ہیں
اللّٰہ نے دے رکھا ہے جو مرضی پکائیے

ماجد حسن یہ وقت نہیں فاسٹ فوڈ کا
جو گھر میں دستیاب ہے دیسی پکائیے

Comments are closed.