بہر سو فصل گل ہے

(ڈاکٹر جابر حسین)

تحیر ہے !!
پتنگے، باز، چڑیاں، تتلیاں
کیڑے مکوڑے ، چیونٹیاں
چیل کوے اور کبوتر
بھیڑ، گائے،بکریاں، بندر
پیڑ،پتے،پھول پنچھی
سبھی اس فصل گل میں
چہچہاتے،گھومتے پھرتے ہیں
اپنے من پسند لمحوں کے مالک ہیں
کورونا کے علائم ،احتیاطی ساری تدبیروں سے، دہشت سے
مکمل بے نیاز و بے خبر ہیں،خوش ہیں، خنداں اور فرحاں ہیں
قرنطینہ میں بھی انساں،
دروں بینی سے غافل ہے،
سوائے قلب آدم کے
بہر سو فصل گل ہے

Comments are closed.