ہَے سب کو بہت ہی ڈرایا کورونا

(انور ندیم)

ہَے سب کو بہت ہی ڈرایا کورونا
وطن کو مرے ہے ستایا کورونا

حقیقت میں یہ ہے عذابِ الٰہی
مچائی ہے اس نے بہت ہی تباہی

نہ چھوڑا کسی بھی وطن کو ہے اس نے
لگی بَد دُعا سب کو کشمیر کی ہے

خُدا رکھے محفوظ سب کو اسی سے
وَبا یہ لگے نہ خدایا کسی سے

نہ تُرکی، نہ اُردن نہ یورپ ہی چھوڑا
گیا ہر طرف ہے کورونا کا گھوڑا

ہے لڑنا کورونا، تجھی سے ہے لڑنا
ہرانا تجھے ہے ، نہیں اب ہے ڈرنا

خُدایا تُو دُنیا پہ اب رحم کر دے
مُعافی کی جھولی تُو اب سب کی بھر دے

Comments are closed.