مُوذی رُت کے نقش مٹا دے یااللہ

(جاوید دانشؔ)

مُوذی رُت کے نقش مٹا دے یااللہ
آس کی شاخ پہ پھول کِھلا دے یااللہ

اپنے پیاروں کی چاہت کے صدقہ میں
ہر بیمار کو جلد شفا دے یا اللہ

مل کر سوچیں ہر مشکل کا کوئی حل
ہم لوگوں کو ایک بنا دے یا اللہ

سُن لے اپنے درد رسیدہ بندوں کی
ظُلم کی ہر دیوار گرا دے یا اللہ

تیرے در پر عرضی لے کر آیا ہوں
بُجھے ہوۓ سب دیپ جلا دے یااللہ

Comments are closed.