کورونا سے متاثر قرنطینہ چلے جائیں

(ڈاکٹر افضال بٹ)

کورونا سے متاثر قرنطینہ چلے جائیں
پیاروں کو بچائیں قرنطینہ چلے جائیں
وائرس مہلک ہے دل کو سمجھا ئیں
بچائیں خلق خدا کوقرنطینہ چلے جائیں

افواہوں پر کان دھرنا چھوڑ دیں
کورونا کی دہشت سے ڈرنا چھوڑ دیں
روز گار ِمعاش کی فکر کیوں کر ہو
ہر کام اللہ کی رضاپر گر چھوڑ دیں

کورونا مہلک وائرس ہے اس سے بچ جائیں
کچھ روز میل ملاقات سے ہٹ جایئں
کورونا گھر آنہیں سکتا خود بخود افضال
عوامی مقامات سے گر ہم کٹ جایئں

مرے ہم وطنوں قرنطینہ ہویا ہو خانہ بندی
خدا کے لیے اسے مت سمجھو باعثِ تنگی
مانا کہ وقت مشکل ہے ، مگر گز رجائے گا
فضلِ ربی ہی صرف جہاں میں ٹھہر جائے گا

—–
سلامِ اکادمی ادبیات
تلاشِ بہاراں کے لیے سرگرداں نگاہوں کو سلام
وبائے کورونا کے خلاف لڑنے والوں کو سلام
اولیں مشاعرہ آن لائن ہوا رات اہتمام
شامل ہوئے تمام شعرا کو اکادمی کا سلام

Comments are closed.