کرونا کو خدا ناکام فرما

(احمد مسعود قریشی)

کرونا کو خدا ناکام فرما

تو اپنی رحمتوں کو عام فرما

ہزاروں لوگ مرتے جا رہے ہیں

وبا کا جگ سے تو اتمام فرما

یہ مانا ہم خطا کے پتلے ٹھہرے

تو رحمت کا یہاں انعام فرما

مقید ہیں سبھی گھر پر ہی اپنے

مصیبت دور ہو اقدام فرما

مساجد کو سبھی آباد کر دے

وباؤں سے ہمیں آرام فرما

بہت سے لوگ بھوکے سو رہے ہیں

گھڑی مشکل ہے یہ اکرام فرما

پریشاں ہے تری خلقت یہاں پر

عطا سکھ کے ہمیں ایام فرما

Comments are closed.