بہت پہلے

(انیس احمد)

بہت پہلے۔۔۔۔۔۔
دعا !اب سے بہت پہلے
تمہارے ساتھ وابستہ ہوا ہوں
تو مری پیغام بر ہے
تو مری ہمدرد ہے ایسی
خدا سے جو بھی میں نے مانگنا ہو
تو مرے پیغام میں
خود سے اضافہ کر کے کہتی ہے
خدایا! یہ ترا بندہ ، ہے جتنا مانگتا تم سے
عطا کر اس سے بڑھ کر اس لئے کہ
مانگنے سے بڑھ کے اس کی پاسداری ہے
خدایا یہ ترا بندہ
کرونا وائرس کی زد میں آیا ہے
ترا عالم گھرا ہے مشکلوں میں
اس وبائی دور میں تیری طرف سب دیکھتے ہیں
انیس احمد اکیلا کب ہے
یہ تو عالم_ انسانیت کے ساتھ چلتا ہے
دعا! جائو! بتائو میرے قصے کو

Comments are closed.