وبا اور بارش

(پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی بلوچ)

وبا اور بارش
رات کو بارش کی آواز عجب رومان پرور ہوا کرتی تھی
محبوبہ کی آواز کی طرح
مگر وبا کے دنوں میں
بارش کی آواز بھی موت کی چاپ سنائی دیتی ہے
وقفے وقفے سے اور کبھی مسلسل زندگی کی طرف بڑھتی ہوئی موت
جسے خوبصورتی سے کوئی علاقہ نہیں ہے
جو رومان اور محبت کی سخت دشمن ہے

Comments are closed.