کورونا کا سبق

(ڈاکٹر محمود الاسلام)

اے کورونا ! فطرت کو آلودگی سے تو نے چھوڑایا
نڈر اورہوشیار ی سے چلتےہوئے بیداری کا سبق سکھایا

معیشت اورشہرت سے پاک ہوکر انسانیت کا بیڑا اٹھایا
مذہب، ثقافت اورپیشہ کو چھوڑ کر ہمدردی کا شمع جلایا

جغرافیہ حدود سے نکل کر جہاں میں برادری کا نعرہ لگایا
چھوٹے مائکروبیل وائرس نےسائنس کو نابودکروایا

مادیت اورصارفیت سے باز رکھ کر ذہن کو حق پر چلایا
گاڑی ،باڑی، تعیش سے پرہیز کر غذا، دوا کا منتر پڑھایا

کیمیائی منسلک خوراک سے صحت مندی کا نقصان بتایا
اہل خانہ کی حفاظت و محبت، بڑوں و بچوں کا پاسبان بنایا

اصلاح کے طلب سے فطرت کو نئے روپ سے سجایا
اس عالم کے باشعور افراد کو تیرے قبضوں سے بچایا

Comments are closed.