ابتلا ، احتیاط اور توکل

(ڈاکٹر صغیراسلم)

یہ دور ، ہر طرح سے دورِ ابتلا ہے صاحبو

اور اس میں اک جہان ہے، جو مبتلا ہےصاحبو

بچاکے ایک جان کو، بچائیں اک جہان کو

سنو اگر، تو رب نے بھی یہی کہا ہے صاحبو

سو احتیاط لازمی ہے، احتیاط لازمی

خدائے ذوالجلال کا، یہ فیصلہ ہے صاحبو

یہ احتیاط ضد نہیں خدا پہ اعتماد کی

خدا ضرورآج بھی ،وہی خدا ہے صاحبو

خراب حال کو بدلنا آپ پر ہے لازمی

یہی ہے نص کا مدعا، یہ واقعہ ہے صاحبو

Comments are closed.