دعا

(بشارت تنشیط)

میرے معبودِ واحد مرے کبریا
میرے مشکل کشا میرے حاجت روا
تُو اکیلا ہے واحد ہے یکتا ہے تُو
تیرا فرمان ہے لفظِ لاَ تَقنَطو
شاہِ ارض و سما میرے معبود سن
ہم مصیبت کے مارے ہیں بندے ترے
تیری تخلیق ہیں تیرا شہکار ہیں
ہم مصیبت میں ہیں
ہم پریشان ہیں
مانتے ہیں خدایا ،گنہگار ہیں
ہم خطا کار ہیں
مالکا! بخش دے رحم فرما سزا سے بچالے ہمیں
میرے معبودِ واحد سوالی ہیں ہم
ہاتھ اٹھائے ہوئے دل میں نادم ہیں ہم
رحم فرما ہمارے اکیلے خدا
تجھ کو تیری ہی رحمت کا ہے واسطہ

Comments are closed.