گھر کو گھر بنانے کا فیصلہ ہمارا ہے

(عبداشکورآسی)

گھر کو گھر بنانے کا فیصلہ ہمارا ہے. .
اب کہیں نہ جانے کا فیصلہ ہمارا ہے .

بے خبر ہے یہ اب تک ناگہانی آفت سے.
ہم اسے نکالیں گے اس نئی مصیبت سے.
آگہی اسے دیں گے حوصلے سے ہمت سے.
قوم کو جگانے کا فیصلہ ہمارا ہے.

اس میں جو ضروری ہیں احتیاطی تدبیریں
یہ ہمیں بتائیں گی اشتہاری تصویریں.
غور سے پڑھیں قاری عالموں کی تحریریں.
سب کو یہ.بتانے کا فیصلہ ہمارا ہے.

اس وبا سے ہےخطرہ.زیادہ بوڑھےبچوں کو
پانچ سال سےنیچے اور شیر خواروں کو
یا پچاس سے اپر عمر والے بندوں کو .
ان کو گھر بٹھانے کا فیصلہ ہمارا ہے.

پانچ بار پانی سے ہاتھ. تر نمازی کے .
پندرہ بار د ھلتے ہیں ہاتھ ہر نمازی کے.
کب رکے گا جرٹومہ ہاتھ پر نمازی کے.
آج یہ دکھانے کا فیصلہ ہمارا ہے.

بھیڑ میں نہیں ہوتا کوئی ہم قدم آسی
بھیڑ میں تو گھٹتا ہے آدمی کا دم آسی
بھیڑ سے تو اچھا ہے فاصلہ بہم آسی. فاصلے بڑھانے کا فیصلہ ہمارا ہے.

Comments are closed.