اک ایسے وقت میں جب بے بسی اذیت ہے

(محمد علی ایاز)

اک ایسے وقت میں جب بے بسی اذیت ہے
“دعا کرو کہ دعا کی بہت ضرورت ہے”

زمین والوں پہ جس طرح کی قیامت ہے
ہر ایک شخص ہی اب قابلِ محبت ہے

مصیبتوں میں گھرے لوگوں کی اعانت کی
خدا منانے کی اب تو بڑی سہولت ہے

یہ کھانے پینے کی چیزوں کو بانٹتے رہیے
اور اتنا پاس رکھیں جتنی گھر ضرورت ہے

ہر ایک جاں کی حفاظت ہے اس طرح ممکن
یہی وجہ ہے کہ گھر رہنا بھی عبادت ہے

Comments are closed.