وبا کے دن ہیں مسلسل، درود پڑھتے رہو

(محمد مظہر نیازی)
وبا کے دن ہیں مسلسل، درود پڑھتے رہو
ہے مشکلوں کا یہی حل، درود پڑھتے رہو

ہم اس میں گرنے سے پہلے سنبھل تو سکتے ہیں
ہمارے سامنے دلدل، درود پڑھتے رہو

سکون چاہتے ہو گر تو ورد جاری رکھو!
مزاج ہو کبھی بے کل، درود پڑھتے رہو

خدا معاف کرے ایک ہی طریقہ ہے
عمل یہی تو ہے اکمل،درود پڑھتے رہو

یقیں کے ساتھ خدا پر ہی چھوڑ دو سب کچھ
تُم ان دنوں میں مکمل،درود پڑھتے رہو

Comments are closed.