احتیاط لازم ہے

(حناگل)

کرونا وائرس کے تناظر میں میری نظم

احتیاط لازم ہے

زندگی کے رستوں پر

ساتھ ساتھ چلنے میں

دوستوں سے ملنے میں

احتیاط لازم ہے

خود سے بھی ضروری ہے

احتراز کر لیجیے

دوستوں سے اپنوں سے

بس دیوار کر لیجیے

چار دن یہ مشکل ہیں

جو وبا کی صورت میں

اک غبار پھیلا ہے

ایک دن چھٹے گا یہ

ایک دن مٹے گا یہ

حوصلے بلند ہوں تو

منزلیں بھی ہیں

مشکلیں بھی ٹلتی ہیں

اس وبا سے لڑنے کا

حوصلہ ضروری ہے

چار دن یہ مشکل ہیں

چار دن صبر کر لیں

امتحان گاہوں میں

امتحان ہوتا ہے

زندگی کے پرچے میں

اس وبا کی صورت میں

امتحان میرا ہے

امتحان تیرا ہے

حوصلے صبر سے ہم

سرخرو ٹھہریں گے

آؤ چار دن ہم پھر

احتیاط کرتے ہیں

احتراز کرتے ہیں

ساتھ ساتھ چلنے میں

دوستوں سے ملنے میں

احتیاط کرتے ہیں

احتراز کرتے ہیں

Comments are closed.