جسے میں تھا سمجھا بیماری کرونا

(جنیداکرم)

کرونا
جسے میں تھا سمجھا بیماری ’’کرونا‘‘
وہ کرتوتوں کا میری نکلا تھا رونا
کرونے سے تنہائی میں رہ کے بچئے
جی بہتر زیادہ سے زیادہ ہے سونا
منہ اور ناک کو ماسک سے ڈھانپ رکھیئے
ہے رہ رہ کے ہاتھوں کو صابن سے دھونا
غرارے گرم پانی سے کرتے رہیئے
ہے نتھنوں کو اندر تلک پھر بھگونا
جسم کو ضرورت وٹامن ہے ’’سی‘‘ کی
فریش جوس کینوں کا پیتے رہو نا
لگے پیاس یا نہ لگے پھر بھی اکثر
گرم پانی کو تھوڑا تھوڑا پیو نا
ہے سجدہ ضروری جنیداکرم جی
اسے پنجگانہ ادا تم کرو نا

Comments are closed.