لاک ڈائون محبتیں

( روشن شیخ )

موتمار وبا کے ان دنوں

مجھے دن میں تین مرتبہ

آدھا آدھا کپ چائے پینے کی عیاشی بھی ممنوع ہے

میری بیوی نے

مہینے بھر کی راشن لسٹ میں

مزید کچھ چیزوں کا اضافہ کر دیا ہے

دو تین ڈیٹول صابن

اور کچھ سینیٹائیزرس بھی

لسٹ کا حصہ بن گئے ہیں

حالات کا گمنام کرونا وائرس

کسی نہ کسی دیوار کی اوٹ میں

ہمارے انتظار میں چھپا بیٹھا ہے

ہم کسی بھی پل

زندگی کی لسٹ سے

خارج ہو سکتے ہیں

خوف نے خنزير اور کتے کو ایک ساتھ بٹھائے رکھا ہے

بھوک اور بدحواسی کے ان دنوں

محبت بھی جیسے کسی وبا کی صورت اختیار کر گئی ہے!

Comments are closed.