دستِ دعا

(ڈاکٹر محمد اشرف کمال)

کھو نہ جائیں لفظ و معنی
ہو نہ جائے دیکھنا دستِ دعا خالی کرم سے
میرے خالق میرے مالک
آنکھ کا کشکول اشکوں سے بھرا ہے
رات دن لمحہ بہ لمحہ
لوگ مرتے جا رہے ہیں
ایک چھوٹی سی وبا سے
ہر طرف خلقت سسکتی پھر رہی ہے
بانجھ پن دیمک کی صورت
فصلِ گل کو کھا رہا ہے
ہاتھ خالی ہیں مگر شاخِ تمنا
بور سے خالی نہیں ہے
کچھ درختوں پر ابھی پتے ہرے ہیں
آس کی شبنم کے موتی
جھلملاتےہیں ابھی تک

Comments are closed.