مسیحائوں کو سلام

(انیس احمد)

مسیحائوں کو سلام
انتھک محنت ، جذبے اور ایقان میں ہے
جاتی اک بات تمہاری شان میں ہے
آج مسیحا خود کو ثابت کر ڈالا
انسانوں کی خدمت جو ایمان میں ہے
مشکل وقت ہے ، کٹ ہی جائے کا آخر
رقم ہوئی تاریخ تمہاری شان میں ہے
سب انسان ہیں میرے جسم کا حصہ تو
میری جان یہاں کے ہر انسان میں ہے
دنیا بھر کے لوگ سلام کرہں تم کو
آج منایا دن یہ پاکستان میں ہے
اور سلام ہے طبی عملے کو دل سے
خدمت شامل ان کے جسم و جان میں ہے
دیکھا آج طبیب ، انیس احمد ایسے
جان ہتھیلی پر رکھے میدان میں ہے

Comments are closed.