میرے مسیحا

(سعید عباس سعید)

وبا میں لپٹے
اٹک اٹک کر وہ سانس لیتے
تڑپتے پژمردہ جسم،جن کو
کوئی نہیں ہاتھ تک لگاتا
کوئی نہیں پاس جن کے جاتا
انہیں ملانے کو زندگی سے
ہیں محو کاوش بہادری سے
میرے مسیحا
سلام ان کو ہے زندگی کا!

Comments are closed.