تیری رحمتوں کا نزول ہو

(اسما ٕ عبدالقدیر شیخ)

تیری رحمتوں کا نزول ہو
تیری اطاعت میرا اصول ہو

مجھے غم دہر سے نکال دے
مجھے گرتے گرتے سنبھال دے

واسطہ تیرے رسول ﷺ کا
ہو عطا صدقہ خاک پاۓ درِ بتول کا

بہ نسبتِ حسنین کا بس خیال ہو
میری زندگی کا یہی حسنِ کمال ہو

ذاتِ اسمأ کو وہ کمال دے
تیری رحمتوں سے اُسے اُجال دے

Comments are closed.