وبائی موت سے انکار

(ساجد سومرو)

مجھے نہیں مرنا
ہسپتال کے بیمار بستر پر
وینٹی لیٹرز میں تڑپتے انسانوں کو دیکھتے ہوئے
جب نرسیں اور ڈاکٹرز خوف میں مبتلا ہوں
اور اپنوں سے ملنے پر پابندی ہو

مجھے نہیں مرنا
پلاسٹک بیگ میں ملفوف
رسمیات ِ جنازہ کے بغیر
جب تجہیز و تکفین ملتوی ہو
اور لوگ قبرستان آنے سے روک دیے جائیں

مجھے نہیں مرنا
جنت کی دعاؤں کے بغیر
ایسے بے رحم وقتوں میں
جب گرجوں اور مسجدوں پر تالے ہوں
اور شہر فاتحہ منسوخ کر دیں

Comments are closed.