آٶ تمہیں اک بات بتاٸیں

(بسمہ نور)

آٶ تمہیں اک بات بتاٸیں
گر تم زندگی چاہتے ہو

اس وبا سے احتیاط بتاٸیں
گر تم بہتری چاہتے ہو

ہاتھوں سے تم اپنے چہرے کو نہ چھونا
گر کوٸی بھی کام کرو تو ہاتھوں کو دھو لینا

احتیاط سے اپنے گھر میں تمہیں ہے رہنا
گر ہو اشد ضرورت کام سے کام تک جانا

ہاتھ نہ کسی سے ملانا
گلے نہ کسی کے لگنا
کوشش کر کے سب سے فاصلے پر رہنا

ان تدابیروں پر اب عمل تمہیں ہے کرنا
ورنہ تمہاری لا پرواہی کو معاشرے نے ہے بھگتنا…!

Comments are closed.