وبا پھیلی ہے بھائی ، احتیاط اتنی ضروری ہے

(انیس احمد)

احتیاط
وبا پھیلی ہے بھائی ، احتیاط اتنی ضروری ہے
نہیں بے اعتنائی ،احتیاط اتنی ضروری ہے
بہت ہی قیمتی ہے زندگی چاہے کسی کی ہو
بھلے اپنی بچائی ،احتیاط اتنی ضروری ہے
رہیں گھر پر ،کرونا آپ کے گھر پہ نہ آئے گا
کریں ہر پل صفائی ، احتیاط اتنی ضروری ہے
ضروری ہےجہان_ عشق میں ثابت قدم رہنا
نہ ہو گی بے وفائی ، احتیاط اتنی ضروری ہے
ہماری مشکلیں حل ہوں شب_ معراج کے صدقے
دعا ہونٹوں پہ آئی ، احتیاط اتنی ضروری ہے
مرے کردار کی دے گی گواہی میری خاموشی
سنو اے پارسائی ، احتیاط اتنی ضروری ہے
ہم اپنی جنگ جیتیں گے محبت اور نیت سے
ہر اک نفرت بھگائی ، احتیاط اتنی ضروری ہے
کھڑے ہیں ساتھ دنیا کےمرے اشعار مشکل میں
غزل بھی مسکرائی ، احتیاط اتنی ضروری ہے
انیس احمد کسی بھی طور اب پسپا نہیں ہونا
وبا سے ہے لڑائی ، احتیاط اتنی ضروری ہے

Comments are closed.