ضرورت

(راحیل احمد)
اس وبا کے موسم میں،
خوف کی فضاؤں میں
ہر طرف جو پھیلی ہے،
ایک بے یقینی سے،
اس میں سارے لوگوں کی،
سانس چلتی رکھنے کو،
مختصر سے عرصے تک،
اپنے اپنے کاموں کو،
بھولنا ضروری ہے،
جان لو کہ اپنی اب،
زندگی بچانے کو،
زندگی کی گاڑی کو،
روکنا ضروری ہے

Comments are closed.