کائنات کے اس ٹکڑے کو

(نبیلہ اشرف)

کائنات کے اس ٹکڑے کو
کچھ گھڑی قرار چاہیے۔۔
خدا کو اپنے گھرکا
انسانوں سے خالی دیدار چاہیے
مگر ہمیں
گردش زمان و مکاں کی تپش میں
بہت دیر تک,
سایہ دیوار چاہیے۔۔
ہمیں موت کے فرشتے سے,
فرار چاہیے۔۔

Comments are closed.