عشرا مدینے سے یثرب

( ادریس بابر )

عشرا مدینے سے یثرب

کھڑکی بھر دھوپ، آنکھ بھر بارش
گنتی کے اداس نغمے کافی رہتے
ایک آدھ شادیانے سے کام چل جاتا

محبوب ترین فنکاروں کی فقط ایک کتاب یا فلم!
ڈیزائن کوٹ+میچنگ ٹائی! ھَیٹ تو دور کی بات ہے

آخری لمحے کی فیصلہ کن بے اختیاری میں
جب تک کوئی اس ناگزیر نتیجے پر پہنچتا
کہ وہ اپنے علاوہ کچھ نہیں بچا لے جا سکتا
کہانی ختم ہوئے بہت دیر ہو چکی تھی

صرف ایک بار اور محبت کرنے کا وقت بچ رہا تھا

Comments are closed.