جان جوکھوں میں ڈالنے والے

(حکیم احمد نعیم ارشد)

اُن ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ان کے تمام ساتھیوں کے نام جو اس وقت اپنی زندگی کی پرواہ کیئے بغیر انسانوں کو بچانے میں اپنے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں

جان جوکھوں میں ڈالنے والے
ہاں یہ ہمت نہ ہارنے والے

اپنی دانش سے کام لیتے ہیں
زندگی کی نوید دیتے ہیں

اِن کے اطراف میں بلائیں ہوں
لاکھ پھیلی ہوئی وبائیں ہوں

پیدا کرتے ہیں مِل کے آسانی
دور کرتے ہیں یہ پریشانی

دوسروں کے لیئے یہ مسکائیں
جاں ہتھیلی پہ رکھ کے لے آئیں

پیش کرکے دعا کا جام ان کو
آؤ مل کر کریں سلام اِن کو

ہے دعا یہ نعیم ارشد کی
کامیابی ہو اِن کے مقصد کی

Comments are closed.