مماثلت

(فاطمہ مہرو)

A poem in times of Corona

ہمیں ‘ وبائی دِنوں سے ‘
محبت نہیں
ہاں مگر
خدا دعویدار ہے
کہ مخلوق اس کا کنبہ ہے

ہمیں مخلوق یا کنبے سے
محبت کا دعوی ہو یا نہیں

وبا کے دنوں میں
ہمیں
خدا سے محبت ہے

ہم نے پڑھا تھا
خدا محبت ہے

مگر ہمیں پڑھایا گیا
کہ وبا کافروں کی طرف سے
بھیجی گئی نفرت ہے

عجیب سی بات ہے
وبا، کافر اور کنبے کے
مشترکہ ‘ک’ کو نہیں پہچانتی

اور خدا کی
کنبے سے، ان دِنوں
زیادہ دعا سلام نہیں

وبائی دِنوں میں
ایک حد سے زیادہ ‘ سلام دعا ‘
موت جتنا فاصلہ پیدا کر سکتی ہے

اور ہم یقیناً نہیں چاہتے
کہ مخلوقِ خدا مخلوط ہو
اور وبا، ہمیں کُنبہ بنا دے !

Comments are closed.